کمیونٹی لیزان سیل (سی ایل سی)
ادارہ جاتی وتنظیمی نظام کی مضبوطی، وسائل بڑھانے اور نیٹ ورکنگ کے ذریعے ڈبلیو ایس ایس پی حدود میں پانی اور صفائی کی یکساں خدمات کی فراہمی،ڈبلیو ایس ایس پی اور شہریوں کے درمیان پائیدار ومساوی اور موثر شراکت کے ذریعے پانی، صفائی ستھرائی شعبوں میں کمیونی کی شرکت کو فروغ دینا سی ایل سی کی ذمہ داری ہے۔
- ٭…… ڈبلیو ایس ایس پی حدود میں غیر رسائی علاقوں تک پانی اور سیوریج خدمات پہنچانے کے لئے پالیسی اورحکمت عملی تیار کرنا۔
٭…… رسمی اور غیر سمی بستیوں کی ایک جامع، سماجی ومعاشی اور جی آئی ایس نقشہ بندی تیار کرنا۔
٭…… رسمی اور غیر رسمی بستیوں میں خدمات کی فراہمی میں قانونی، ادارہ جاتی، تیکنیکی اور سماجی رکاؤٹوں کی نشاندہی اور ان کا حل ڈھونڈنا۔
٭…… ڈبلیو ایس ایس پی کے منصوبہ بندی اور عملدرآمد کے امور میں پشاورکے شہریوں کی نمائندگی بڑھانا۔
٭…… مطلوبہ اقدامات کے لئے پشاور میں پانی اور صفائی کے شعبوں میں کام کرنے والی نیبر ہوڈ کونسلوں اور سٹیک ہولڈرز کے شراکت قائم کرنا۔
مقاصد
دو سو علماء، پیش اماموں کا نیٹ ورک قائم کیا گیا ہے اور انہیں صفائی وپانی کی اہمیت کا پیغام خطبات کا موضوع بنانے کی جانب راغب کیا گیا۔ زیادہ تر علماء نے خطبات جمعہ اور عیدین خصوصاً عیدالضحیٰ پر قربانی کے جانوروں کی باقیات مقررہ مقامات پر تلف کرنے کی وعید کی۔
٭……یونیسف پراجیکٹ کے لئے یونین کونسل شاہین مسلم ٹاؤن ون اور ٹو کے لئے آگاہی مہم چلائی۔
نیبر ہوڈ کونسلوں میں ڈبلیو ایس ایس پی کے اقدامات، ذمہ داریوں اور کردار کے بارے میں آگاہی پھیلانا
پانی وصفائی شعبے میں نیبر ہوڈ کونسلوں کی سطح پر استعداد کار بڑھانے کا عمل جاری ہے نیبر ہوڈ کونسلوں کے مابین صفائی کے مقابلے کرائے جاتے ہیں۔ مختلف اداروں سے باہمی تعاون کے معاہدوں کے مسودے تیار کرنا بھی سی ایل سی کی ذمہ داری ہے، آئی ایم سائنسز کے طلبہ پر مشتمل فورم تشکیل دینے کے لئے معاہدے اور لوگوں کے رویئے میں تبدیلی لانے کے لئے بی سی سی سٹریٹجی کا مسودہ بھی تیار کیا ہے۔علاوہ ازیں سی ایل سی سہہ ماہی کی بنیاد پر این سیز کے مابین مقابلہ صفائی اور طلبہ کے مابین تقریری اور سوالات مقابلوں کا انعقاد کرتا ہے، عوامی آگاہی مواد بھی تیار کرتا ہے جبکہ عوامی آگاہی کے لئے باقاعدگی کے ساتھ سیشن کا انعقاد کرتا ہے۔