کمیونیکیشن اینڈ میڈیا ڈیپارٹمنٹ

پانی، صفائی، حفظان صحت کی اہمیت بارے عوامی آگاہی، ڈبلیو ایس ایس پی احکامات، سرگرمیوں اور اعلامیوں کی وسیع پیمانے پر تشہیر کمیونیکیشن اینڈ میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی اہم ذمہ داری ہے

اس مقصد کے حصول کے لئے ڈبلیو ایس ایس پی میڈیاڈیپارٹمنٹ عوامی آگہی ویڈیوز، صوتی پیغامات، پانی صفائی ستھرائی اور حفظان صحت سے متعلق پیغامات بنانے کی غرض سے جدید خطوط پر کام کر رہا ہے۔معمول آپریشن، خصوصی تقریبات کی کوریج، عالمی ایام منانا، اطلاعات، آگاہی مہم، ڈبلیو ایس ایس پی مینجمنٹ اور عوام کے درمیان روابط بڑھانا،سہ ماہی بنیادوں پر نیوز لیٹر کی صورت میں ڈبلیو ایس ایس پی کی کارکردگی سے عوام اور تمام سٹیک ہولڈرز کی آگاہی، سماجی آگاہی مواد کی ڈیزائننگ، طباعت، کمپنی کے سوشل میڈیا صفحات کو اپ ڈیٹ رکھنا اور میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز کے سٹیک ہولڈرز سے مسلسل روابط بھی اسی ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کمپنی کے ترجمان کے طور پر بھی فرائض انجام دیتا ہے۔

media-team

میڈیا ڈیپارٹمنٹ پشاور کے مکینوں کو ڈبلیو ایس ایس پی کے روزمرہ کے امور سے باخبر رکھنے کے لئے ان سے سوشل میڈیا اور پرنٹ والیکٹرانک میڈیا کے ذریعے روابط قائم کرتا ہے۔ میڈیا سیکشن خیبر پختونخوا اطلاعات تک رسائی قانون 2013 کی رو سے پبلک انفارمیشن افسر کے طور پر بھی کام کرتا ہے، اس کی ذمہ داریوں میں عوامی آگاہی تقریبات کا انعقاد، طبع شدہ اور سافٹ طریقے سے آگاہی مواد کی تیاری بھی شامل ہیں۔ منیجر کمیونیکیشن اینڈ میڈیا کی سربراہی میں میڈیا ڈیپارٹمنٹ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ انہیں صاف وصحت مند پشاور کے مقصد کے حصول میں شریک کار بنایا جاسکے۔

:پس منظر