میڈیا

پانی، صفائی، حفظان صحت کی اہمیت بارے عوامی آگاہی، ڈبلیو ایس ایس پی احکامات، سرگرمیاں اور اعلاامیوں کی وسیع پیمانے پر تشہیر کمیونیکیشن اینڈ میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی اہم ذمہ داری ہے

اس مقصد کے حصول کے لئے ڈبلیو ایس ایس پی میڈیاڈیپارٹمنٹ عوامی آگہی ویڈیوز، صوتی پیغامات، پانی صفائی ستھرائی اور حفظان صحت سے متعلق پیغامات بنانے کی غرض سے جدید خطوط پر کام کر رہا ہے۔

میڈیا ڈیپارٹمنٹ پشاور کے مکینوں کو ڈبلیو ایس ایس پی کے روزمرہ کے امور سے باخبر رکھنے کے لئے ان سے سوشل میڈیا اور پرنٹ والیکٹرانک میڈیا کے ذریعے روابط قائم کرتا ہے۔ میڈیا سیکشن خیبر پختونخوا اطلاعات تک رسائی قانون 2013 کی رو سے پبلک انفارمیشن افسر کے طور پر بھی کام کرتا ہے، اس کی ذمہ داریوں میں عوامی آگاہی تقریبات کا انعقاد، طبع شدہ اور سافٹ طریقے سے آگاہی مواد کی تیاری بھی شامل ہیں۔
منیجر کمیونیکیشن اینڈ میڈیا کی سربراہی میں میڈیا ڈیپارٹمنٹ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ انہیں صاف وصحت مند پشاور کے مقصد کے حصول میں شریک کار بنایا جاسکے۔

پس منظر