شعبہ خریداری (حصولی، فراہمی) ……پروکیورمنٹ

خریداری (حصولی) کے عمل میں شریک ڈبلیو ایس ایس پی کے اہلکار خیبر پختونخوا پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (کے پی پی آر اے) رولز 2014 ء اور ڈبلیو ایس ایس پی پروکیورمنٹ مینولز میں وضع کردہ ضابطہ معیارات، پالیسیوں اور طریقہ ہائے کار پر لازمی عمل کریں گے۔
Procurement Department Team
  • خریداری عمل میں شریک عملہ ضابطہ معیارات کی لازمی تعمیل کرے گا اور کسی ایسے امر سے خود کو دور رکھے گا جس سے دیانت، شفافیت اور صداقت پر اثر پڑتا ہو۔ عملہ کوئی ایسی پیشکش قبول نہیں کرے گا نہ ہی کسی ایسے اقدام کا باعث بنے گا کہ کوئی انہیں مالی فوائد، تحائف یا دیگر مفاد کی پیشکش کرے جس سے خریداری کے عمل پر اثر پڑے یا اثر پڑنے کاخدشہ ہو۔
    ٭……خریداری دفتر ڈبلیو ایس ایس پی ہیڈ آفس میں ہے زونل دفاترکے لئے معاملات، لین دین کی راز داری ضروری ہے۔
    ٭……خریداری سے متعلق تمام امور نمٹانے کے لئے عملے کے تمام ارکان اپنے اختیارات حتی الامکان استعمال کریں گے۔
    ٭……بولی کے عمل کی تمام لوازمات پوری کرنے کے لئے ممکنہ فراہم کنندگان، ٹھیکیداروں کو ٹینڈرز اور کوٹیشنز بارے یکساں معلومات اور برابری کی بنیاد پر مواقع کی فراہمی یقینی بنانا۔
    ٭……شفاف اور آزاد مقابلے کو فروغ دینا
    ٭……فراہم کنندگان اور ٹھیکیداروں کی پروکیورمنٹ عمل میں شرکت کے لئے اخراجات کم سے کم کرنے کی کوشش کرنا۔
    ٭……عملے کے ارکان دفتر اور عہدے کے دوران حاصل کردہ علم ذاتی ومالی فوائد، خاندان کے ارکان یا دوستوں اور کسی تیسرے فریق کے مفاد کے لئے استعمال نہیں کریں گے۔
    ٭……عملے کے ارکان بین الاقوامی طور اپنے فرائض، دفتر عہدہ اور فرائض کی دوسرے اداروں، ٹھیکیداروں یا ڈبلیو ایس ایس پی سے باہر افراد کو غلط تشریح نہیں کریں گے۔
    ٭……عملے کے ارکان اہلیت اور صداقت کی اعلی معیارات برقرار رکھیں گے۔دیانت وصداقت کے تصور میں تمام امور میں ایمانداری، غیر جانبداری، دیانت اور سچائی شامل ہیں۔
    ٭……دفتری امور نمٹانے کے لئے عملہ تمام اختیارات استعمال کرے گا۔ وہ اپنے عہدے کی وجہ سے جان پہچان والے کسی فرد، ادارے کو کسی قسم کی معلومات فراہم نہیں کرے گا ماسوائے جومعمول کے فرائض کی ادائیگی کے لئے مناسب ہو۔یہ امر ملازمت سے علیحدگی کے باوجود برقرار رہے گا۔
    ٭……عملے کے ارکان کسی منافع بخش ادارے کی انتظامیہ سے وابستگی نہیں رکھیں گے۔

مقاصد

حد
مجاز افسر
خریداری کا طریقہ
عمل اور لوازمات
اشیا، تعمیرات، خدمات 50 ہزار سے کم
فنانشل مینولز کی تفویض اختیارات شق بی (4) کے تحت، شعبہ جاتی سربراہ، جنرل منیجر/زونل منیجر
شاپنگ
کھلی مارکیٹ سے مسابقت کے بغیر خریداری
اشیاء، تعمیرات، خدمات50 ہزار ایک سے 100,000 روپے
فنانشل مینولز کی تفویض اختیارات شق بی (4) کے تحت شعبہ جاتی سربراہ، جنرل منیجر/زونل منیجر
کوٹیشن
ممکنہ سپلائرز سے کوٹیشن طلب کئے جائیں گے جس کا موازنہ خلاصہ تیار کیا جائے گا اور کم بولی دینے والے سے خریداری کی جائے گی
اشیاء، تعمیرات، خدمات 100,000 روپے سے زائد
فنانشل مینولز کی تفویض اختیارات شق بی (4) کے تحت سی ایف او/ پروکیورمنٹ کمیٹی/بورڈ کی پروکیورمنٹ کمیٹی
ٹینڈرز
ٹینڈرطریقہ: سنگل سٹیج ایک لفافہ، سنگل سٹیج دو لفافے، فراہم کنندگان کی پیشگی اہلیت، فراہم کنندگان کی ما بعد اہلیت، تفصیل کے لئے سیکشن جے پڑھیئے۔

پروکیورمنٹ کمیٹی/بورڈ کی پروکیورمنٹ کمیٹی
سنگل سورس
اس طریقہ میں مسابقت کے بغیر سنگل نشاندہی شدہ سورس سے خریداری کی جاتی ہے۔ یہ طریقہ اس صورت میں اختیار کیا جائے گا:
٭۔ مطلوبہ اشیاء صرف ایک ہی سورس سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
٭۔فراہم کنندگان کی تعداد محدود ہے۔
٭۔مطلوبہ خدمات کے لئے منفرد اہلیت کی وجہ سے ایک مخصوص کنسلٹنٹ کا انتخاب کیا جائے گا۔
٭۔جب حکومت نے اشیاء، خدمات اور تعمیرات کی قیمت کا تعین کیا ہو۔

خریداری کے طریقے

Flow Chart

blank