شعبہ پراجیکٹس
پراجیکٹ مینجمنٹ علم، مہارتوں، تکنیکس کامطلوبہ ضرورتوں کو پورا کرنے غرض سے استعمال ہے۔ پراجیکٹ مینجمنٹ پالیسی پراجیکٹ منیجر اور عملے کو ڈبلیو ایس ایس پی کے شروع کردہ پراجیکٹس کو عملی جامہ پہنانے کا قابل بناتی ہے۔
پراجیکٹ مینجمنٹ علم، مہارتوں، تکنیکس کامطلوبہ ضرورتوں کو پورا کرنے غرض سے استعمال ہے۔ پراجیکٹ مینجمنٹ پالیسی پراجیکٹ منیجر اور عملے کو ڈبلیو ایس ایس پی کے شروع کردہ پراجیکٹس کو عملی جامہ پہنانے کا قابل بناتی ہے۔پالیسیاں ڈبلیو ایس ایس پی کے عملے سے کم از کم توقعات کا تعین کرتی ہیں جو براہ راست یا معاون کردار میں عملدرآمد میں حصہ لیتا ہے۔ علاوہ ازیں پالیساں مینجمنٹ ٹیم کو پراجیکٹ ٹیم کو اختیار دیتی ہیں:
ٓ٭……ڈبلیو ایس ایس پی حکمت عملی میں یکسانیت/تسلسل کی ضمانت
٭……منصوبہ اور بجٹ پی ایم ای آر اور فنانس ڈیپارٹمنٹ سے مطابقت رکھتے ہوں۔
٭……پراجیکٹ کی فنانشل مینجمنٹ کے اہم پہلوؤں کو سمجھنا
٭……وسائل کا مطلوبہ اہداف کے حصول کے لئے بہتر استعمال
٭……پراجیکٹ پر عملدرآمد بارے بنیادی معلومات جمع کرنا
٭……پراجیکٹ مینجمنٹ سے متعلق ریگولیٹری و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے پہلوؤں پر پورا اترنا
٭ ……پراجیکٹ کا حکومت خیبر پختونخوا کے قواعد وضوابط کے مطابق شفاف طریقے سے تکمیل یقینی بنانا
٭……پی ایم ای آر کی اندرونی نگرانی اور معاونت کنندہ کے بیرونی جائزے کے لئے تیار کرنا
٭……پی ایم ای آر کی مطلوبہ ضرورت کے مطابق ممکنہ مسائل، تبدیلی کا پتہ لگانا اور اس سے نمٹنا۔
پالیسی، ہدف اور مقصد
سالانہ ترقیاتی پروگرام 129 میں فراہمی آب، صفائی سکیموں کی تعمیر وبحالی
پراجیکٹس کا دائرہ کار:
٭ ……رہ جانے والی آبادی کے لئے نئی فراہمی آب سکیموں کی تعمیر
٭ …… موجودہ اور پرانی فراہمی آب سکیموں کی بحالی
٭ ……نئی آبادی کے لئے صفائی کی سکیمیں
٭ ……پراجیکٹ کا دائرہ (پی کے ون، ٹو، تھری، فور اور فائیو)
٭ …… روزانہ ایک اعشاریہ چار ملین گیلن پانی کی گنجائش والے چھ نئے ٹیوب ویلوں کی تعمیر، جن سے اگلے 20 سالوں تک چار ہزار آبادی کی ضرورت پوری ہوگی۔
٭ …… پانچ موجودہ ٹیوب ویلوں کی بحالی
٭ …… 17100 میٹر نالیوں کی تعمیر وبحالی
٭ …… 2500 میٹر گلیوں کی فرش بندی
اے ڈی پی 112، بوسیدہ پائپ اور پرانی پائپ لائن کی تبدیلی، تخمینہ لاگت تقریباً 150 ملین
پراجیکٹ ان علاقوں کے لئے ہے جہاں پائپ لائن بوسیدہ ہوچکی ہے یا نالیوں اوپر گزر رہی ہے، پشاور کے مختلف علاقوں میں کافی بوسیدہ پائپ لائن موجود ہے، ڈبلیو ایس ایس پی نے کچھ علاقوں میں بوسیدہ پائپ لائن تبدیل کرلی ہے۔
٭ ……پراجیکٹ کا دائرہ (پی کے ون، ٹو، تھری، فور اور فائیو)
٭ …… ڈبلیو ایس ایس پی کی حدود میں 402,585 فٹ بوسیدہ پائپ لائن تبدیل کی گئی ہے۔
٭ …… پی کے ون میں 130,161 فٹ بوسیدہ پائپ لائن،
٭ ……پی کے ٹو میں 110,826 فٹ پائپ لائن،
٭ ……پی کے تھری میں 118,575 فٹ پائپ لائن اور
٭ ……پی کے فور میں 42,520 فٹ بوسیدہ پائپ لائن ک تبدیل کی گئی ہے۔
یونیورسٹی ٹاؤن میں سینی سکیم اے ڈی پی 693، تخمینہ لاگت 100 ملین روپے،
پراجیکٹ میں موجودہ نکاسی آب نظام کا جائزہ لیکر 385 ایکڑ رقبے پر مشتمل یونیورسٹی ٹاؤن کے لئے نیا نکاسی آب نظام بشمول موجودہ نالیوں کی بحالی اور نئی نالیوں، تیار کرنا شامل ہے۔پراجیکٹ کا مقصد یونیورسٹی ٹاؤن میں بارانی پانی کے نکاس کے نظام کی تعمیر ہے۔ موجودہ نالیوں کی گنجائش زیادہ یا کم ہے جو بارشوں میں بند ہوجاتا ہے ان نالیوں کا تعمیراتی کام شروع ہوچکا ہے، اب تک 35 ہزار رننگ فٹ نالیوں کی تعمیر مکمل کرلی گئی ہے۔
یونین کونسل خالصہ ٹو میں سینی ٹیشن سکیم،اے ڈی پی 118، تخمینہ لاگت 200 ملین
خالصہ 2 پی کے ون کی گنجان آباد یونین کونسل ہے، بارانی پانی کی نالیاں اور گلیاں ناقص ہیں۔ اس پراجیکٹ میں چار پیکیج شامل ہیں جن میں نالیوں کی تعمیر اور گلیوں کی ٹف ٹائل سے فرشبندی شامل ہیں۔
٭ …… پیکیج ون، 34 رننگ فٹ نئی نالیوں کی تعمیر
٭ …… پیکیج ٹو، 75 رننگ فٹ نئی نالیوں کی تعمیر
٭ …… پیکیج تھری، 426 رننگ فٹ نئی نالیوں کی تعمیر
٭ …… پیکیج فور، 6,217 رننگ فٹ نئی نالیوں کی تعمیر
یونین کونسل 4 محال تیرائی 2 پشاورمیں سینی ٹیشن سکیم کی بہتری، اے ڈی پی 694
یہ علاقہ پی کے ون میں واقع ہے۔ اسی پراجیکٹ کے ذریعے نکاسی آب نظام اور گلیاں بہتر ہوگئے ہیں، پانچ پیکیجز پر مشتمل کام مکمل ہوگیا ہے جس میں مختلف علاقوں کو کور کیا گیا ہے۔
٭ …… پیکیج ون، 89,114 رننگ فٹ نئی نالیوں کی تعمیر
٭ …… پیکیج ٹو،76,414 رننگ فٹ نئی نالیوں کی تعمیر
٭ …… پیکیج تھری، 40,394 رننگ فٹ نئی نالیوں کی تعمیر
٭ …… پیکیج فور، 51,240 رننگ فٹ نئی نالیوں کی تعمیر
٭ …… پیکیج فائیو،56,694 رننگ فٹ نئی نالیوں کی تعمیر
ٰ جوگیواڑہ/ سرکی گیٹ میں نالیوں کی تعمیر، اے ڈی پی 1111
موجودہ نظام ناکافی ہے جس کی دوبارہ تعمیر اور ڈیزائن کی ضرورت تھی، جوگیواڑہ اور سرکی گیٹ میں کام مکمل ہوگیا ہے