ڈبلیو ایس ایس پی کے زیر اہتمام خصوصی صفائی مہم کا آغاز، صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی نے افتتاح کیا، چیئرمین ڈبلیو ایس ایس پی ملک شہاب حسین، بورڈ ممبر گل زادہ خان، سی ای او یاسر علی خان اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔صوبائی حکومت کی ہدایات پر مہم 14 اگست تک جاری رہے گی، صفائی کے ساتھ ساتھ آگاہی مہم بھی چلائی جا رہی ہے، مہم میں 2500 سے زاہد اہلکار حصہ لے رہے ہیں، 400 چھوٹی بڑی گاڑیوں کے ذریعے کوڑا اٹھایا جا رہا ہے، مہم میں نالیوں کی صفائی اور گندگی کے ڈھیروں کے خاتمے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، مہم کے لئے اضافی عملہ تعینات کیا گیا ہے، واٹر سپلائی عملہ بھی معمول کے مطابق ڈیوٹی پر موجود ہے، منتخب بلدیاتی نمائندوں کو بھی مہم شامل کیا گیا ہے، مہم میں ہر نیبرہوڈ کونسل کی سطح پر آگاہی واک نکالی جائے گی۔