پینے کا صاف پانی
پینے کا صاف پانی
ڈبلیو ایس ایس پی پشاور بھر میں پینے کاپانی فراہم کرتی ہے۔ مزید پڑھیئے
دستیاب صاف پانی صحت عامہ کے لئے اہم ہے چاہے اسے پینے، گھر، خوراک کی پیداوار کے لئے استعمال کیا جائے یا دیگر ضروری سرگرمیوں کے لئے۔ پانی اور صفائی کی بہتر فراہمی اور پانی کے وسائل کے بہتر انتظام سے کسی ملک کی اقتصادی شرح نمو بڑھے گی جبکہ یہ غربت میں کمی میں بھی کردار ادا کرتے ہیں۔ 2010 ء میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے صفائی اور پانی کو واضح طور پر بنیادی انسانی حق تسلیم کیا ہر کسی کی ذاتی اور گھریلو استعمال کے لئے وافر، مسلسل، صاف، قابل قبول، جسمانی طور قابل رسائی اور قابل برداشت پانی تک رسائی حق ہے۔
پانی اور صفائی
آلودہ پانی اور ناقص صفائی بیماریوں جیسے ہیضہ، دست وقے، پیچش، ہیپاٹائٹس اے، میعادی بخار اور پولیو کی منتقلی کی وجہ بنتے ہیں، پانی اور صفائی کے ناکافی اور غیر مناسب انتظام لوگوں کو قابل تدارک بیماریوں کے خطرے سے دوچار کرتا ہے۔خصوصاً مراکز صحت،جہاں پانی، صفائی اور حفظان صحت کی خدمات کی کمی ہو، میں عملے اور مریضوں کے انفیکشن کے شکار ہونے کا اضافی خطرہ ہوتا ہے۔ عالمی سطح پر 15 فیصد مریض ہسپتالوں میں قیام کے دوران انفیکشن کا شکار ہوتے ہیں یہ تناسب کم آمدن والے ممالک میں اس سے بھی زیادہ ہے۔
گندگی /کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگاناکوڑا کرکٹ/گندگی کو ٹھکانے لگانا عالمی سطح پر ماحولیات کے تحفظ کا اہم عمل ہے اس پر انفرادی اور ادارہ جاتی طور پر عمل کرنا چاہئے، اس سے ماحول صاف رہے گا صحت اور آبادی سے متعلق مسائل کم ہوں گے اس عمل میں درج ذیل ذمہ داریاں شامل ہیں۔
کوڑا کرکٹ جمع کرنا
:موقع پر استعمال، ذخیرہ اور عمل
وہ سرگرمیاں جو کوڑا کرکٹ/گندگی کو موقع پر ٹھکانے لگائے، جمع کرے یا جہاں سے ملے وہاں قریبی جگہ پر پراسس کیا جاتا ہے۔
منتقلی، نقل وحمل: وہ سرگرمیاں جن میں کوڑاکرکٹ/گندگی کو چھوٹی گاڑیوں سے بڑی نقل وحمل والی گاڑیوں اور آلات میں منتقل کیا جائے اور پھر اسے دوسری جگہ لے جایا جاتا ہے عموماً طویل فاصلے پر واقع تلف کرنے والی جگہ (ڈسپوزل سائٹ) لے جایا جاتا ہے۔
تلف، رفع کرنا/ٹھکانے لگانا: وہ سرگرمیاں جو کوڑا کرکٹ کو تلف کرنے یا ٹھکانے لگانے سے متعلق ہو، بشمول کوڑا کرکٹ اکٹھا، جمع کرنا اور براہ راست لینڈ فل سائٹ تک لے جانا، گندہ پانی کے ٹریٹمنٹ پلانٹ سے نیم ٹھوس کچرا، انسی نریٹر سے رہنے والا کچرا، ہاد یا دیگر مادہ جو گندگی تلف کرنے والے پلانٹس سے پیدا ہوتا ہو جو مستقبل میں مزید استعمال کا نہ ہو۔
کوڑا کرکٹ جمع ہونا
وہ سرگرمیاں جن میں ایسا مواد جو مزید قابل استعمال نہ ہو، پھینکا جاتا ہو یاتلف کرنے کے لئے اکٹھا کیا جاتا ہو۔
اکٹھا کرنا: وہ سرگرمیاں جن میں کوڑا کرکٹ کو اکٹھا کر کے گندگی اٹھانے والی خالی گاڑیوں تک لے جایا جاتا ہے۔
عمل اور دوبارہ حاصل کرنا: تکنیک، آلات اور سہولیات جنہیں دیگر فعال عناصر کی کارکردگی کی بہتری اور قابل استعمال مواد کو دوبارہ استعمال میں لانا، دیگر اجزاء یا اشیاء میں بدلنا یا کوڑا کرکٹ سے توانائی پیدا کی جاتی ہے۔
کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانا
وہ سرگرمیاں جو کوڑا کرکٹ کو تلف کرنے یا ٹھکانے لگانے سے متعلق ہو، بشمول کوڑا کرکٹ اکٹھا، جمع کرنا اور براہ راست لینڈ فل سائٹ تک لے جانا، گندہ پانی کے ٹریٹمنٹ پلانٹ سے نیم ٹھوس کچرا، انسی نریٹر سے رہنے والا کچرا، ہاد یا دیگر مادہ جو گندگی تلف کرنے والے پلانٹس سے پیدا ہوتا ہو جو مستقبل میں مزید استعمال کا نہ ہو
گندہ پانی نکاس نالیاں /نکاسی آب نظام
گندہ پانی نکاس نالیوں، پائپوں اور پمپوں کا وہ نظام ہے جس میں ایک علاقے سے گندہ پانی کو نکالا جاتا ہے۔ گندہ پانی نکاس نظام کے دو درجے ہیں، گھریلو اور صنعتی نکاسی آب اور طوفانی بارانی پانی نکاس۔ بعض اوقات ایک مشترکہ نظام صرف پائپوں، نالیوں اور بیرون نکاس کے لئے صرف ایک نیٹ ورک فراہم کرتا ہے جو تمام قسم گندہ پانی کو آخری سرے تک بہا لے جاتا ہے تاہم ترجیحی نظام گھریلو اور صنعتی پانی کے نکاس کے لئے ایک نیٹ ورک فراہم کرتا ہے جس میں پانی چھوڑنے سے پہلے گندگی سے پاک کیا جاتا ہے جبکہ طوفانی بارانی پانی کے لئے ایک علیحدہ نظام ہوتا ہے جسے عارضی طور پر کسی باسین یا پائپ کو منتقل کیا جاتا ہے اور ایک جگہ پر اسے کسی نالے یا دریا میں چھوڑ دیا جاتا ہے۔
شہر کے زیادہ تر حصوں بشمول گردونواح کے علاقوں سٹی سرکلر روڈ سے گندہ پانی شاہی کٹھہ میں جاتا ہے شاہی کٹھہ افغان کالونی سے پہلے بھانہ ماڑی، آسیہ گیٹ، کاکشال، شیر شاہ سوری پل، فردوس چوک سے گزرتا ہے اور بالآخر پانی بڈھنی نالے میں گرتا ہے۔ 1996ء میں شہر کے مشرقی حصے میں بچھائی گئی سیوریج لائن شیخ آباد، گلبہار نمبر ایک اور دو، اسد انور کالونی، آفریدی گڑھی، اخون آباد اور پشاور فروٹ مارکیٹ سے گزرتی ہے۔ ایک اور سیوریج لائن شہر کے علاقے تحصیل گور گھٹری سے شروع ہوتی ہے اور کریم پورہ، ہشت نگری، شاہی باغ اور چارسدہ روڈ کے کچھ حصوں سے گزرتی ہوئی دوسری نالیوں کی طرح بڈھنی نالے میں جا گرتی ہے۔
اجتماعی اصول، عمل/ طریقہ (ایس او پیز)
:تعارف
اجتماعی اصول، عمل یا طریقہ کار ایک تحریری سیٹ ہے، قدم بہ قدم ہدایات ہیں جو یہ بیان کرتی ہیں کہ معمول کی سرگرمی کیسے انجام دی جائے۔ ملازمین کو اسے ہروقت مکمل کرنا چاہئے تاکہ امور کی انجام دہی میں تسلسل برقرار رکھا جاسکے۔
٭ اجتماعی اصول کسی ادارے یا شعبے میں معیار یا کارکردگی برقرار رکھنے میں مدد کرتے ہیں جیسا کہ صارفین خدمت۔
٭ اجتماعی اصول کام کا ایک معیاری طریقہ بتاتے ہیں جو معمول تکنیکی سرگرمیوں اور معمول کے کوالٹی مینجمنٹ سسٹم کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
٭ اجتماعی اصول پڑھنے میں مشکل نہیں ہونے چاہئے نہ ہی ان کے الفاظ مبہم ہونے چاہئیں۔ یہ مختصر، سمجھنے میں آسان اور ایسے اقدامات پر مبنی ہونے چاہئے جن کی سادہ طریقے سے پیروی کی جاسکے۔
٭ جب نئے ملازمین کو بھرتی کیا جاتا ہے تو انہیں ذمہ داری سونپے سے قبل ایس او پیز کے لازمی جزو کے طور پر تربیت دینی چاہئے۔
٭ انہیں ہر سال اس بارے میں اپ ڈیٹ بھی کیا جائے تاکہ وہ ادارے کی ضروریات سے آگاہ ہو۔
:ایس او پیز کے فوائد
٭ ایس او پیز کی تیاری اور استعمال کسی ادارے میں تغیر کم سے کم کرتا ہے اور عملدرآمد کے دوران معیاری طریقہ کار کو یقینی بناتا ہے۔
٭ ایس او پیز ادارے اور حکومتی ضروریات پر عمل کی نشاندہی کرتے ہیں۔
٭ ایس او پیز غلط معنی کا تدارک کرتے ہیں اور حفاظتی اقدامات پر متوجہ کرتے ہیں۔جب تاریخی ڈیٹا کا موجودہ استعمال کے لئے جائزہ لیا جارہا ہے اور دوسرے حوالے موجود نہ ہوں تو ایس او پیز پراجیکٹ کی سرگرمیوں کو دوبارہ ترتیب میں اہم ثابت ہوسکتے ہیں۔
٭ ایس او پیز کو آڈٹ کے دوران چیک لسٹ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ایک مضبوط ایس او پیز کام کے علاوہ بہتر تقابل، اعتماد اور قانون کوریج کی مشقت کو کم کرتا ہے۔
دستاویز کا دائرہ کار/دسترس
اس دستاویز میں ایس او پیز کا دائرہ کار ڈبلیو ایس ایس پی کی حدود میں درج ذیل دو آپریشنل سرگرمیوں تک محدود ہے۔
پانی کے نئے کنکشن کی رجسٹریشن
پانی فراہمی کا کنکشن منقطع کرنا
الف) پانی کا غیر قانونی کنکشن منقطع کرنا
ب)پانی کا قانونی کنکشن منقطع کرنا
ج)نادہندہ کا پانی کا کنکشن منقطع کرنا
اجتماعی اصول/عمل/طریقہ (ایس او پیز)
۔1 پانی کے نئے کنکشن کی رجسٹریشن
:ایس او پیز کا مقصد
ایس او پیز کا بنیادی مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ نئے کنکشن کی رجسٹریشن کا پورا طریقہ کار تمام قواعد وضوابط، پشاور شہر کی ضروریات کے مطابق ہے تاکہ پورے تقسیم کے نظام کے تحت صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔
ان ایس او پیز کا اطلاق پشاور شہر کے تمام صارفین یا اس فرد پر ہوتاہے جو اس پر کام کرتا ہو یا ان سے پانی فراہمی تقسیم نظام متاثر ہوتا ہے۔
:ذمہ داری: منیجر کسٹمرز سروس
:کس کو جوابدہ ہے؟: زونل منیجر
:معاون کردار: آپریشنز ونگ
طریقہ کار: عام طریقہ ڈبلیو ایس ایس پی ہیڈ آفس آنا/زونل دفتر آنا
نئے صارف کو نئی رجسٹریشن کے لئے، جس میں کنکشن کی قسم اور سائز کا ذکر ہو، درخواست لکھنا ہوگی۔*
صارف کی تحریری درخواست پر منیجر کسٹمرز کیئر درخواست گزار کو رجسٹریشن فارم جاری کرتا ہے۔*
:آن لائن طریقہ کار
نیا صارف ڈبلیو ایس ایس پی کی ویب سائٹ www.wssp.gkp.pk وزٹ کرسکتا ہے۔*
نئے کنکشن کے لئے خدمات فہرست میں نیا کنکشن درخواست پر کلک کریں، جس سے ایک فارم آجائے گا جہاں صارف متعلقہ معلومات فراہم اور دستاویزات اپ لوڈ کرسکتا ہے۔*
ڈاؤن لوڈ کرسکتا SAFA PEKHAWAR APP میں لاگ ان ہونے سے صارف بائیں طرف سائیڈ بار پر نیا گھریلو کنکشن ڈھونڈ سکتا ہے۔نیا صارف گوگل پلے سٹور سے SAFA PEKHAWAR APP٭
٭ ایک فارم آجائے گا جہاں صارف متعلقہ معلومات فراہم اور دستاویزات اپ لوڈ کرسکتا ہے۔
:عام اقدامات
٭ صارف خدمات شعبہ کی جانب سے درخواست منظوری اور جگہ کے سروے کا انتظام کرنے کے بعد منیجر کسٹمرز کیئر صارف سے دو دفتری دنوں میں رابطہ کرے گا۔
٭ جگہ، موقع کے سروے کے دوران ڈبلیو ایس ایس پی پانی فراہمی نگران صارف تفصیلات اور جس جگہ کنکشن لگانا مقصود طے کرے گا۔
٭ بھرا رجسٹریشن فارم بمعہ چیک لسٹ میں مطلوبہ دستاویزات منیجر کسٹمر سروسز کو جمع کرانا ہوگا جو جانچ پڑتال/تصدیق کے بعد نئے کنکشن فیس کے لئے انوائس فراہم کرے گا جسے بنک میں جمع کرایا جائے گا۔
٭ صارف کنکشن کو رسمی شکل دینے کے اخراجات بشمول این او سی برائے کٹائی سڑک یا کسی شے کی منتقلی، برداشت کرے گا۔
٭ تصدیق اور جگہ سروے کے بعد منیجر کسٹمر سروسز زونل منیجر کو نئے کنکشن کی فراہمی کی منظوری کے لئے سفارش کرے گا۔
٭ منیجر واٹر سپلائی فیلڈ پانی فراہمی نگران کو خدمات تک رسائی قانون میں مقررہ مدت کے اندر اندر پانی کنکشن فراہمی کی تحریری ہدایات جاری کرے گا۔
٭ نئے کنکشن فراہمی کے دوران مرکزی تقسیم نیٹ ورک تک تمام احتیاطی اور حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں گے۔
٭ کنکشن پائپ کو باقاعدہ میکینکل فٹنگ سے ڈھانپا اور آلودہ ہونے سے محفوظ بنایا جائے گا۔
٭ زونل منیجر، بلنگ منیجر کو نئے فراہم کردہ کنکشن کو صارفین ڈیٹا میں درج کرنے کے لئے اطلاع دے گا اور ہارڈ اور سافٹ ریکارڈ رکھے گا۔
٭ منیجر بلنگ نیا صارف اکاؤنٹ کھولتاہے اور 30 دنوں میں بلوں کی تیار ڈیٹا بیس میں نئی معلومات درج کرتا ہے۔
1.7: دستاویز کی چیک لسٹ
(الف) مالک/کرایہ دار کا شناختی کارڈ، (ب) ملکیت کا ثبوت، (ج) کرایہ دار کی صورت میں مالک سے این او سی، (د) معاہدہ، (ر) عمارت کانقشہ، (ز) اضافی کنکشن کی صورت میں مندرجہ بالا دستاویز سے استثنیٰ
اجتماعی اصول، عمل، طریقہ کار برائے انقطاع پانی کنکشن
2.0 پانی کنکشن کا انقطاع
مندرجہ ذیل حالات پر مبنی ہے۔
I) پانی کا غیر قانونی کنکشن منقطع کرنا (غیر مجاز طور پر حاصل کردہ)
II)پانی کا قانونی کنکشن منقطع کرنا (رضاکارانہ درخواست)
III) نادہندہ کا انقطاع (پہلے سے نافذ شدہ سرچارج پر)
2.1 مقصد
ایس او پیز مندرجہ ذیل حالات میں کنکشن منقطع کرنے کا طریقہ کار بیان کرتے ہیں۔
2.2 ذمہ داری منیجر کسٹمر سروس
2.3 جوابدہ زونل منیجر
2.4 معاون کردار آپریشنز ونگ
2.5 طریقہ کار
٭ انقطاع کے حالات کی نشاندہی
I غیر قانونی کنکشن: فیلڈ میں پانی فراہمی نگران (واٹر سپلائی پروائزر) غیر قانونی کنکشن کی نشاندہی کر کے منیجر کسٹمر سروس کو رپورٹ بھیجے گا، جو 10 دنوں میں کنکشن کی رجسٹریشن یا ریگولرائزیشن کا نوٹس جاری کرے گا۔
II رضاکارانہ درخواست: صارف منیجر کسٹمر سروس کو پانی کنکشن منقطع کرنے کی معقول وجہ کے ساتھ درخواست دے گا۔
III نادہندہ: منیجر بلنگ اینڈ کلیکشن نادہندہ کی نشاندہی کرے گااور موجودہ واٹر ریٹ بل میں بقایاجات شامل کرنے کے لئے تفصیل منیجر کسٹمر سروس کو بھیجے گا۔
٭ نشاندہی ہونے کے بعد انقطاع کا عمل شروع ہوگا۔
٭ منیجر کسٹمر سروس انقطاع کی تفصیل منیجر واٹر سپلائی کو بھیجے گا۔
٭ زونل منیجر کی منظوری کے بعد منیجر واٹر سپلائی پانی فراہمی نگران یعنی فیلڈ عملے کو کنکشن منقطع کرنے کا حکم جاری کرے گا۔
٭ انقطاع کے دوران مرکزی تقسیم نیٹ ورک تک تمام حفاظتی اور احتیاطی اقدامات لئے جائیں گے۔
٭ منقطع پائپ اور تقسیم نیٹ ورک کو آلودہ ہونے سے بچانے کے لئے میکینکل فٹنگ سے بند کیا جائے گا۔
٭ ریکارڈ کو اپ ڈیٹ کرنے کے لئے منیجر کسٹمر سروس منیجر بلنگ کو اطلاع دے گا۔
نیا کنکشن فارم
واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور، حکومت خیبر پختونخوا
نیا گھریلو کنکشن
نام سی این آئی سی نمبر
موبائل لینڈ لائن
صارف قسم زون (زون کا انتخاب کریں)،زون اے، زون بی، زون سی، زون ڈی، زون ای
یونین کونسل (یونین کونسل کا انتخاب کریں)
علاقہ (علاقے کا نتخاب کریں)
سیکٹر/محلہ (سیکٹر،محلہ کا انتخاب کریں)
گھر رسائی/داخلہ (رسائی، داخلہ انتخاب کریں، ایک دروازہ، دو دروازے)
پلاٹ، گھر نمبر
پلاٹ کا رقبہ (مرلہ)
گلی
مین روڈ
فیز
ای میل
دستاویزات کا انتخاب کریں (جے پی جی، پی این جی،پی ڈی ایف)
براؤز کریں
محفوظ کریں
24 گھنٹے رہنمائی، معلومات اور معاونت کے لئے ہیلپ لائن1334
معلومات تک رسائی
نام موجودہ پتہ
ای میل
کے ذریعے دستاویز، معلومات آپ کو بھیجی جائیں گی
فون
جمع کیجئے
درکار معلومات
درکار معلومات آپ کو سات دفتری دنوں میں بھیجی جائیں گی، یا اگر مزید معلومات کی ضرورت ہے تو ہمارا پی آئی او آپ سے آپ کے رابطہ نمبر پر رابطہ کرے گا۔ رہنمائی کے لئے 1334 پر کال کریں۔