پراجیکٹس اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ
پراجیکٹس اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ ڈبلیو ایس ایس پی کے دائرہ اختیار میں پشاور شہر میں پانی کی فراہمی اور صفائی سے متعلق تمام قسم کے منصوبوں پر عملدرآمد کرتا ہے۔ اس کی سربراہی جنرل منیجر کے پاس ہے ڈیپارٹمنٹ میں 9 افرادمنظور شدہ معاون عملے کے ہیں جن میں دومنیجرز، دو اسسٹنٹ منیجر زاور 5 سب انجینئر شامل ہیں۔
پروجیکٹس اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ کو جو کام سونپا گیا ہے اس میں فزیبلٹی رپورٹس کی تیاری، ڈیزائن اور لاگت کا تخمینہ،پی سی1 اورپی سی2 دستاویزات کی تیاری، بولی کی دستاویزات کی تیاری میں پروکیورمنٹ سیکشن کی مدد اور بولی کی تشخیص، عمل درآمد اور نگرانی اور پیشرفت کی رپورٹ شامل ہیں۔
:پالیسیاں ڈبلیو ایس ایس پی کی کم از کم توقعات،ڈبلیو ایس ایس پی کے تمام پراجیکٹس کے عملے اور محکموں،جو براہ راست یا معاون کردار میں عملدرآمد میں شامل ہیں، پر متعین کرتی ہیں
،٭ ڈبلیو ایس ایس پی کی حکمت عملی اور اس کے منصوبوں کے درمیان تسلسل کی ضمانت
٭ پی ایم ای آر آر اورفنانس ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر جامع منصوبہ بندی اور بجٹ؛
٭ پروجیکٹ کے مالیاتی انتظام کے اہم پہلوؤں کو سمجھنا۔
٭ مقررہ مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے وسائل کا مؤثر طریقے سے انتظام کرنا۔
٭ پراجیکٹ کے نفاذ سے متعلق ضروری معلومات کو دستاویز اور ان کاانتظام کرنا۔
٭ پراجیکٹ مینجمنٹ کے ریگولیٹری اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے پہلوؤں کی تعمیل کرنا۔
٭ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ پروجیکٹ کو حکومت خیبر پختونخوا کے قواعد و ضوابط کے مطابق شفاف اور جوابدہ طریقے سے لاگو کیا جائے۔
٭ پی ایم ای آر آر کے ذریعے داخلی نگرانی اور پراجیکٹ کے اسپانسر کی طرف سے کمیشن کردہ بیرونی تشخیص کے لیے تیاری۔
پالیسی مشن اور مقاصد
1۔ حکومت کا سالانہ ترقیاتی پروگرام (ADP) خیبر پختونخوا
2۔ ایم پی اے گرانٹس،
3۔ ڈونر ایجنسیوں سے گرانٹ یا قرض کے طور پر موصول ہونے والے فنڈز
4۔ خصوصی طور پر موصول ہونے والے فنڈز کے دیگر ذرائع
تمام ترقیاتی فنڈز اور منصوبے ڈبلیو ایس ایس پی کے پروجیکٹس اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے لاگو ہوتے ہیں۔
فنڈنگ کے ذرائع
٭ اوور ہیڈ واٹر ریزروائر کی تعمیر
٭ 100 پرانے ٹیوب ویلوں کی پمپنگ مشینری کی تبدیلی
٭ 67.92 کلومیٹر گلی محلوں اور درکار ڈھانچے کی تعمیر
٭ 75.21 کلومیٹر نالیوں کی تعمیر/بحالی