ڈبلیو ایس ایس پی انٹرنل آڈٹ ڈیپارٹمنٹ
انٹرنل آڈٹ ایک آزاد اور خود مختار ادارہ ہے، ایک ایسی تنظیم جو کسی ادارے کے آپریشن کے قائم کردہ کنٹرول اور کارکردگی کی تعمیل کویقینی بناتی ہے، کارروائیوں کو بہتر بنانے کے لئے رہنمائی کرتی ہے اور قدر میں اضافے میں تعاون کرتی ہے۔ انٹرنل آڈٹ ادارے کو اس کے خطرے کے انتظام کے عمل، ادارے کے کنٹرول اور انتظام اور ان کی تاثیر کو مضبوط بنانے کی تجاویز پیش کرنے کے لئے منظم اور نظم و ضبط کے طریقہ کار کا جائزہ لے کر اپنے مقاصد حاصل کرنے میں مدد کرتا ہے۔ انٹرنل آڈٹ ونگ براہ راست آڈٹ کمیٹی کو جوابدہ ہے جو ادارے کے معاملات کی نگرانی کرتا ہے۔ واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور (ڈبلیو ایس ایس پی) کا انٹرنل آڈٹ شعبہ پہلی بار دسمبر 2019 میں قائم کیا گیا تھا، جس کی سربراہی چیف انٹرنل آڈٹ کر رہا ہے جو کارپوریٹ گورننس رولز کے مطابق منظور شدہ قانونی فریم ورک کے تحت آڈٹ اور رسک کمیٹی کے ذریعے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو رپورٹ دیتا ہے۔ یہ شعبہ پوری حوصلہ افزائی اور لگن کے ساتھ کام کر تا ہے،ڈبلیو ایس ایس پی انٹرنل آڈٹ میں چار اہلکار کام کرتے ہیں جن کی سربراہی چیف انٹرنل آڈیٹر کررہا ہے جسے منیجرانٹرنل آڈٹ اور دو آڈٹ افسران کی معاونت حاصل ہے۔ انٹرنل آڈٹ کا ڈبلیو ایس ایس پی آپریشنز کے کنٹرول ماحول پر بہت زیادہ اثر ہے اور اس نے اپنے آغاز سے لے کر اب تک متعدد کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
انٹرنل آڈٹ ڈیپارٹمنٹ منظور شدہ ”آڈٹ چارٹر“ اور منظور شدہ سالانہ آڈٹ پلان کے تحت کام کرتاہے۔ڈبلیو ایس ایس پی کا انٹرل آڈٹ ونگ باقاعدگی سے ادارے کے رسک پروفائل پر نظر رکھتا ہے، خطرے کی نشاندہی کرتا ہے، خطرے کا اندازہ لگاتا ہے، کنٹرول کے طریقہ کار کو لاگو کرتا ہے اور کنٹرول کا جائزہ لینے کے بعد رسک رپورٹ تیار کرتا ہے اور بروقت خطرے میں کمی کیلئے اسے انتظامیہ کے ساتھ شیئر کرتا ہے۔ آڈٹ ٹیم اپنے پہلے سے منظور شدہ وزٹ پلان کے مطابق باقاعدگی سے ڈبلیو ایس ایس پی کی مختلف زونز کا دورہ کرتی ہے، فوری اور بروقت کارروائی کے لئے اپنی رپورٹس تیارکر کے انتظامیہ کو پیش کرتی ہے۔اس کے علاوہ ڈبلیو ایس ایس پی انٹرنل آڈٹ ونگ پری آڈٹ، پوسٹ آڈٹ، کمپلائنس آڈٹ، پرفارمنس آڈٹ، تفتیشی آڈٹ، ٹیکس آڈٹ اور انتظامیہ کی طرف سے بھیجی گئی مختلف انکوائریوں کی ذمہ داریوں کو پورا کرتا ہے۔