کمیونٹی لیزان سیل (سی ایل سی)
سی ایل سی کا قیام عوام اور ڈبلیو ایس ایس پی کے درمیان کمیونیکیشن گیپ کو ختم کرنے اور ایک انتہائی ضروری موثر معاون طریقہ کار وضع کرنے کے لئے عمل میں لایا گیا ہے جو ڈبلیو ایس ایس پی کے فیلڈ آپریشنز میں معاونت کرنے کے لئے لازمی ہے۔سی ایل سی کو صارفین کی حقیقی ضروریات اور مطالبات کو پورا کرتے ہوئے ڈبلیو ایس ایس پی کے فیلڈ آپریشنز کو ہم آہنگ کرنے اور ان چیلنجوں پر قابو پانے کا پابند بنایا گیا ہے جن کا ڈبلیو ایس ایس پی صارفین اور عام لوگوں کو سامنا ہے۔ اسے ڈبلیو ایس ایس پی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز (BODs) نے 2018ء میں کمیونٹیز کو شامل کرنے کے لیے ایک نئی پہل کے طور پر منظور کیا تھا۔
فعال شرکت کے ذریعے نظام، وسائل، نیٹ ورکس، تنظیموں اور اداروں کو مضبوط بنانے کے ذریعے ضلع پشاور میں ڈبلیوایس ایس پی خدمات دائرہ کار علاقوں میں پانی کی فراہمی اور صفائی کی عالمی کوریج کو یقینی بنانا۔
شہریوں اور ڈبلیو ایس ایس پی کے درمیان موثر، مساوی اور پائیدار شراکت داری کے ذریعے پانی، صفائی اور حفظان صحت کے شعبے میں کمیونٹی کو بااختیار بنانا اورشمولیت کو فروغ دینا۔
ایک شراکتی ترقیاتی نقطہ نظر کو متحرک کرنا جس سے ڈبلیو ایس ایس پی کے دائرہ اختیار میں مستفید کنندگان کومساوی، منصفانہ اور موثر خدمات فراہم کرنا،
سماجی آگاہی کے ایک جامع عمل کے بعد ایک فعال اور موثرطریقے پر مبنی حکمت عملی کے ذریعے مستفید کنندگان کے رویئے میں مثبت تبدیلی لانا
٭ ڈبلیو ایس ایس پی کے دائرہ اختیار کے علاقوں میں رہائش پذیر آبادی تک پانی اور سیوریج کی خدمات کی توسیع کے لئے پالیسی اورحکمت عملی کو بنانا اور فروغ دینا ٭ رسمی اور غیر رسمی بستیوں کے ایک جامع سماجی و اقتصادی پروفائل کی تیاری۔
٭ رسمی اور غیر رسمی تصفیوں میں سرمایہ کاری کے لئے قانونی/ ادارہ جاتی/ تکنیکی/ سماجی رکاوٹوں کی نشاندہی اور پائیدار حل تجویز کرنا۔
٭ ڈبلیو ایس ایس پی کے عمل کی منصوبہ بندی اور نفاذ میں پشاور کے شہریوں کی آواز کو بڑھانا۔
٭ پشاور میں پانی اور صفائی کے شعبے میں کام کرنے والے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ہم آہنگی اورمعینہ اہداف کے لئے شراکت داری کا قیام۔
٭ ڈبلیوایس ایس پی کی طرف سے خدمات کی فراہمی کی تاثیر اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے منتخب اراکین اور علماء کی مؤثر شمولیت کے ذریعے محصولات میں اضافہ۔
٭ سی ایل سی کو چار شعبوں میں اہم مسائل کو حل کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے: پانی کا تحفظ اور محصولات بڑھانا، کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کے موثر طریقے، صفائی، خاص طور پر نالوں کی صفائی، اور حفظان صحت کے طریقوں کے بارے میں کمیونٹی کی آگاہی بڑھانا۔ سی ایل سی ایک شراکتی ترقیاتی نقطہ نظر کو ابھارنے کی کوشش کرتا ہے جو ڈبلیو ایس ایس پی کے دائرہ اختیار میں منصفانہ، اور موثر خدمات کی فراہمی کو فروغ دیتا ہے۔ یہ نقطہ نظر شہریوں کے اپنے کردار اور ذمہ داریوں کو پہچاننے، سماجی طور متحرک ہونے کے ذریعے مثبت رویئے کی تبدیلیوں کو فروغ دینے اور مقامی کمیونٹی کو فعال طور پر شامل
٭ چار اہم شعبوں پانی کے تحفظ،ریونیو، کوڑے کو ٹھکانے لگانے کا طریقہ کار، صفائی ستھرائی (نالوں کی صفائی) اور حفظان صحت کے بارے میں کمیونٹی کی سمجھ کی سطح سے متعلق موجودہ مسائل کو کرنا
٭ ایک شراکتی ترقیاتی نقطہ نظر کوفروغ دینا جو ڈبلیو ایس ایس پی کے دائرہ اختیار میں فائدہ اٹھانے والی کمیونٹیوں کو انصاف کے ساتھ، منصفانہ اور مؤثر خدمات کی فراہمی کا باعث بنے۔
٭ شہریوں کو اپنے کردار اور ذمہ داریوں کا احساس دلانا
٭ سماجی طور متحرک ہونے اور مقامی کمیونٹی کی فعال شمولیت کے ذریعے رویئے میں مثبت تبدیلی لانا
ان بنیادی کرداروں کے علاوہ،سی ایل سی مختلف ضمنی سرگرمیوں میں فعال طور پر مصروف رہتا ہے، جو اس میں شامل تنظیموں کی ضروریات کے مطابق ہے۔ ان میں سے کچھ اضافی سرگرمیوں میں فیلڈ ٹیموں کی مدد کرکے ریونیو اکٹھا کرنے میں مدد فراہم کرنا، کمیونٹیوں کو ان کے کنکشن رجسٹر کرنے کے لئے حساس بنا کر غیر قانونی کنکشنز کو ختم کرنے میں مدد فراہم کرنا، شکایات کا ازالہ کر کے کارکردگی کو بڑھانا اور شکایات کے اندراج والی کمیونٹیز کی مدد کر کے ازالے کے طریقہ کار کو بڑھانا، تخفیف کے اقدامات کو ترجیح دینے کے لیے ڈبلیو ایس ای سپی کے ساتھ تعاون کرنا۔ مزید برآں،ڈبلیو ایس ایس پی کی آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے سی ایت سی کمیونٹیز کو منظم کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔سی ایل سی کی کامیابیاں درج ذیل ہیں:
1,630 ارکان پر مشتمل 170 واش کمیٹیاں قائم کیں اور 180,000 افراد کو واش بارے آگاہی دی
شعور اجاگر کرنے کے لیے 647 رضاکاروں نے حصہ لیا جن میں 251 مرد رضاکار اور 396 خواتین رضاکار شامل ہیں۔
5 ماڈل نیبر ہوڈ کونسلزقائم کیں، یونیورسٹی ٹاؤن این سی پر کام جاری ہے جو ماڈل کے طور پر پیش کیے جائیں گے۔
اسکولوں میں 222 واش کلب قائم کیے اور آگہی، کوئز اور آرٹ کے مقابلوں کے ذریعے 78,170 طلبہ کو صلاحیتوں کے اظہار مواقع دیئے۔
250 معروف مذہبی اسکالرز کا ایک نیٹ ورک قائم کیا جنہوں نے اپنی مساجد میں عوام کوآگاہی دینے کے لئے 300 سے زیادہ جمعہ کے خطبات دیئے۔
قرآن پاک اور صحیح احادیث کی روشنی میں پانی، صفائی ستھرائی بارے بیداری سے متعلق 25 علمی مقالات تیارکروائے، جو عوامی حساسیت اور رویے کی تبدیلی کے لیے حوالہ مواد کے طور پر چھاپے اور استعمال کیے گئے۔
کمرشل صارفین سروے کیا، ڈیٹا بیس تیار کیا اور مینجمنٹ کے ساتھ شیئر کیا۔
کمیٹی ممبران کے ذریعے ریونیو ٹیم کی مدد کی، خاص طور پر ان لوگوں کوپر توجہ دی جو گھریلو پانی کا بل نہیں یتے۔
رپورٹنگ کی مدت کے دوران گھریلو سطح پر 410 دکانوں کے دور کئے اور 270 آگاہی سیشن کا انعقاد کیا۔
فضلہ کو الگ کرنے کی پہل کی۔
ڈبلیو ایس ایس پی آپریشنز میں معاونت کے لئے 50 سے زیادہ تنازعات کو حل کیا۔
عوام کو 1334 پر اپنی شکایت درج کرانے کی ترغیب ددی
80 غیر متعین موقعوں کو صاف اور ختم یا گیا۔
ایک ہفتہ صفائی مہم کے دوران ہاتھ دھونے کے دن منائے گئے، آگاہی سیشن اور خصوصی مہم کا اہتمام کیا۔
٭ باہمی روابط کو بہتر بنانے کے لیے سروس فراہم کرنے والے (ڈبلیو ایس ایس پی) اور سروس صارفین (شہریوں) کے درمیان ایک پل کے طور پر کام کرنا واش ورکنگ گروپ قائم کیا اور ڈبلیو ایس ایس پی آپریشن میں معاونت کے لیے مختلف ترقیاتی پارٹنر کو شامل کیا جن میں درج ذیل شامل ہیں۔
یونیسف کے فنڈڈ پروجیکٹ جو کمیونٹی کو بااختیار بنانے اور صلاحیت کی تعمیر میں مدد کرتا ہے اور پانی اور صفائی کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں ڈبلیو ایس ایس پی کی مدد کرتا ہے۔2. اسلامک ریلیف پاکستان (آئی آر پی) نے ڈبلیو ایس ایس پی کو ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن میں تعاون کرتے ہوئے تین ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا،68 ٹیوب ویلوں پر SCADA نظام نصب کیا، ماڈل سٹریٹس قائم کیں، ڈبلیو ایس ای سپی کے اثاثوں کے ڈیش بورڈ کو اپ ڈیٹ کرنے میں تعاون کیا۔
پیڈو (نیشنل این جی او) نے ایک واٹر لیکس ڈیٹیکٹر فراہم کیا، ایک کلورینیٹر نصب کیا اور پشاور میں انٹیگریٹڈ ریسورس سینٹر قائم کرنے کی منصوبہ بندی کے ساتھ 18 ویسٹ سیگریگیشن ڈبے فراہم کیے ہیں۔
این جی او 4 واٹر فلٹریشن پلان فراہم کرے گی۔ IDEA