شعبہ مالیات

واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز (ڈبلیو ایس ایس پی) کے شعبہ مالیات کے فرائض میں ادارے کے مالی امور کی منصوبہ بندی، اہتمام اور حسابات کو کنٹرول کرنا شامل ہیں۔

 واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز (ڈبلیو ایس ایس پی) کے شعبہ مالیات کے فرائض میں ادارے کے مالی امور کی منصوبہ بندی، اہتمام اور حسابات کو کنٹرول کرنا شامل ہیں۔شعبہ مالیات ڈبلیو ایس ایس پی کا مالی گوشوارہ بھی تیار کرتا ہے۔شعبہ مالیات کسی ادارے کا بنیادی ستونوں میں سے ایک اور کامیاب امور کی انجام دہی کا اہم جزو ہے۔ آج کل شعبہ مالیات کسی ادارے کے اندر اور باہر ایک وسیع کردار ادا کرتا ہے، کسی ادارے کی کارکردگی اور کامیابی کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ شعبہ مالیات کس طرح امور کو نمٹاتا ہے۔

images

 کسی ادارے کا شعبہ مالیات فنڈ کے حصول، انتظام، اخراجات کی منصوبہ بندی کا ذمہ دار ہوتا ہے، یہ فرائض کی انجام دہی میں معاونت کے لئے موثر مالی انتظام اور نظم کو یقینی بناتا ہے۔ شعبے کا اہم مقصد صرف کمپنی کا بجٹ بنانا اور مانیٹر کرنا نہیں بلکہ مختلف شعبہ جات کے بجٹ اور مختلف قسم کے امور ہونے چاہئیں۔ بجٹ تحقیق کا متقاضی ہوتا ہے تاکہ طلب کے مطابق صحیح تخمینہ جات کا اندازہ لگایا جاسکے۔

پس منظر

واجب الادا کھاتہ:بائع سے بہتر روابط کار کے لئے ہر کسی کو وقت پر ادائیگی یقینی بنانا ایک اہم کردار ہے۔ پیسے کی بچت کے لئے اکاؤنٹنگ شعبہ کا  کردار مواقع پر نظر رکھنا ہے تاکہ بروقت ادائیگی ہو اور تاخیر سے ادائیگی پر سرچارج سے بچاجاسکے۔
وصولی کھاتہ اور محاصل کی تلاش:اکاؤنٹنگ ڈیپارٹمنٹ کا ایک اہم کردار واجب الوصول محاصل کی تلاش اور حساب لگانا ہے بشمول بقایاجات اور وصولی کا عمل، صارفین کی جانب سے وقت پر ادائیگی بھی ایک ذمہ داری ہے۔
فہرست ادائی (پے رول):فہرست ادائی اکاؤنٹنگ ڈیپارٹمنٹ کا اہم فرض ہے جس میں ملازمین کو بروقت اور صحیح ادائیگی یقینی بنانا ہے، علاوہ ازیں ٹیکس کا حساب کتاب لگانا، حکومت اور حکومتی اداروں کو بروقت ادائیگی کرنا ہے۔
رپورٹنگ اور مالی گوشوارہ: اکاؤنٹنگ سافٹ ویئر میں اعداد وشمار جمع کرنے کی بنیادی وجہ مالی رپورٹ کی تیاری ہے جسے بجٹ بنانے، تخمینہ جات کا اندازہ لگانے اور دیگر فیصلہ سازی کے امور میں استعمال کرنا ہے۔ یہ اور دیگر رپورٹس ان سرمایہ کاروں، بنکوں اور پیشہ ورانہ افراد کو فراہم کی جاتی ہیں جو آپ کے کاروبار کی بڑھوتری میں کردار ادا کرسکتے ہیں۔
مالیاتی کنٹرول: مالیاتی کنٹرول میں مفاہمت/مصالحت، ذمہ داریوں کی تقسیم، جی اے اے پی کے معیارات اور حسابات کے اصول پرعمل شامل ہیں جن پر چوری اور دھوکہ روکنے کے لئے عمل کیا جاتا ہے۔کنٹرولر کا کردار غلطیوں سے پاک امور کی انجام دہی کے لئے طریقہ کار وضع کرنا ہے۔
مالیاتی رپورٹ 2016 ء ڈاؤن لوڈ کریں
مالیاتی رپورٹ 2015 ء ڈاؤن لوڈ کریں

ذمہ داریاں

Compliance Report 2019
Financial Statments 2019
Director Report 2019
مالیاتی رپورٹ 2019
 Download مالیاتی رپورٹ 2018
 Download Statement of Compliance with Corporate Governance Rules June-2018
 Download مالیاتی رپورٹ 2017
 Download مالیاتی رپورٹ 2016
 Download مالیاتی رپورٹ 2015

مالیاتی رپورٹ