(پلاننگ، مانیٹرنگ، ایوالو ایشن، ریسرچ اینڈ رپورٹنگ (پی ایم ای آر آر

پی ایم ای آر کمپنی کے اندر ہونے والے کاموں کی ماسٹر پلان اور متعلقہ پالیسی وحکمت عملیوں کے مطابق انجام دہی یقینی بناتا ہے۔

پی ایم ای آر آر معلوماتی دلیل پر مبنی پالیسی سازی یقینی بنانے کے علاوہ اس امر میں مددکرتا ہے کہ کونسی حکمت عملیاں کام کر رہی ہیں اور کونسی تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔پی ایم ای آر کا کام پولیسنگ کا نہیں بلکہ کامیابی کا حصول ہے۔ اہداف کے حصول کے لئے پی ایم ای آر آر دیگر شعبوں کے اشتراک سے کڑی نگرانی اور جائزہ لینے کا کام کرتا ہے۔

images
:منصوبہ بندی
  منصوبہ بندی سیکشن ہرشعبہ جاتی سربراہ، جنرل منیجرز، ژزونل مینجمنٹ کے ساتھ کام کرتا ہے تاکہ ہر شعبہ ہر سال جنوری کے اختتام تک منصوبے تیار کرے، منصوبہ بندی شعبہ منصوبہ بندی کے عمل کو مشاورتی یقینی بناتا ہے، زونل منصوبوں کو بنانے میں زونل انتظامیہ کو سہولت کی فراہمی، ڈبلیو ایس ایس پی کے منصوبوں، اقدامات کو کمپنی کے قواعد وضوابط، صوبائی وقومی قوانین کے مطابق بنانااس کی ذمہ داری ہے۔ اس طرح یہ شعبہ پی ایس ڈی پی اور اے ڈی پی بجٹ اور مواقع پر نظر رکھے گا جو ڈبلیو ایس ایس پی کے منصوبوں میں معاون ثابت ہوں۔ یہ شعبہ امدادی اداروں کے تعاون سے پراجیکٹ کی جانچ پڑتال اور انہیں ڈبلیوایس ایس پی کی ضروریات اور منصوبوں کے مطابق بنائے گا۔
:تحقیق
شعبہ تحقیق جنرل منیجرز اور زونل سربراہوں کے ساتھ کام کرتے ہوئے ٹیکنالوجی، تربیت، استعداد کار بڑھانے کی ضروریات کی نشاندہی کرتا ہے۔ بیرونی معاونت کے لئے کانسپٹ نوٹ کی تیاری اور اسے منصوبہ بندی شعبے کو حتمی شکل دینے کے لئے پیش کرنا شعبہ تحقیق کی ذمہ داری ہے جس کا جائزہ لیکر مختلف قومی اور بین الاقوامی اداروں سے فنڈ لینے کا بندوبست کرتا ہے۔ بیرونی فنڈ کے لئے مروجہ صوبائی اور قومی قواعد وضوابط کی پاسداری لازمی ہے۔ آپریشن شعبے کے ساتھ ملکر پی ایف این کی تکمیل کی غرض سے ترقیاتی منصوبے تیاراور ان کے لئے فنڈ کا بندوبست کرنا، ڈبلیو ایس ایس پی واجبات کی ادائیگی کے لئے صارفین کو راغب کرنااس شعبے کے ذمے ہے تاکہ زراعانت کو کم سے کم کیا جاسکے۔آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ملکر امدادی پروگراموں، اداروں کی ڈیٹا بیس تیار کرتا ہے تاکہ ڈبلیو ایس ایس پی کے منصوبوں کی فنڈنگ کے لئے ان سے رابطہ کیا جاسکے۔

منصوبہ بندی اور تحقیق

:مانیٹرنگ
ڈبلیو ایس ایس پی میں ہر سال تین بار اندرونی مانیٹرنگ ضروری ہے۔ یہ مانیٹرنگ پی ایم ای آر آر ڈیپارٹمنٹ کا مانیٹرنگ سیکشن کرے گا، مانیٹرنگ تمام ڈیپارٹمنس میں سارے شعبوں کا ہوگا۔ سہہ ماہی مانیٹرنگ رپورٹ جی ایم پی ایم ای آر آر، سی ای او اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کو پیش کی جائے گی۔
ڈبلیو ایس ایس پی کے مندرجہ ذیل امور کی مانیٹرنگ کی جاتی ہے:
٭…… صارفین کی شکایات اور حل پر اطمینان
٭…… عملدرآمد، بجٹ وغیرہ کا وقت اور معیار
٭……فراہمی آب، گندگی اٹھانا اور تلف کرنا
٭…… تمام پراجیکٹس کی تکمیل، پیشرفت اور تعمیراتی کام
٭…… ڈبلیو ایس ایس پی کے شروع کردہ ڈونر فنڈڈ پراجیکٹس کی پیشرفت، تکمیل اور معیار
٭……ماحول برائے تحفظ صحت (ایچ ایس ای) نفاذ، کامیابی، حادثاتی واقعاتی عوامل سے متعلق تدارکی اقدامات
٭……لیبارٹری کا استعمال، معیار کا ٹیسٹ، استعمال کنندگان کا اطمینان
:ایوالوایشن(قدر پیمائی)
ڈبلیو ایس ایس پی ماسٹر پلان، رہنما اصول، پالیسیوں، طریقہ ہائے کار، انفرادی شعبوں اور عملے کے ارکان کے مفاد کے لئے سالانہ ایوالو ایشن ضروری ہے۔ پی ایم ای آر آرسال کی آخری سہہ ماہی میں اندرونی سالانہ ایوالو ایشن کرے گا۔ قدر پیمائی کی سربراہی جی ایم پی ایم ای آر آر کرے گا جبکہ ٹیم کا زونل سربراہوں اور دو سینئر جنرل منیجرز پر مشتمل ہونا ضروری ہوگا۔ کیس کی بنیاد پر بیرونی ماہرین کو قدر پیمائی کے عمل میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ سالانہ قدر پیمائی کے لئے اقوام متحدہ یا عالمی بنک کے رائج عمل کی پیروی ضروری ہے۔ ٹیم کے لئے سی ای او اور جی ایمز کی مشاورت سے قدر پیمانی کا مفروضہ تیار کرنا ہوگا، قدر پیمائی درج ذیل پہلوؤں کے ایک یا مجموعے پر ہونی چاہئے۔
٭…… تکمیل اور معیار (ظاہر داری، مواد، مطابقت)ڈبلیو ایس ایس پی ماسٹر پلان سے
٭……ڈبلیو ایس ایس پی عملیات کی اثر پذیری اور کارکردگی
٭……سی 4 ڈی حکمت عملی اور سرگرمیوں کی اثر پذیری اور اثر
٭……عملیات کی پائیداریت، حکومتی زراعانت پر انحصار اور ان میں کمی لانے کی کوششیں کرنا
٭……منصوبہ بندی، عملدرآمد، انفراسٹرکچر کی تیاری کے پراجیکٹس کا معیار اور منصوبہ بندی
٭……پالیسیوں، طریقہ ہائے کار اور معیارات کی اثر پذیری کی تعمیل
٭……بین الشعبہ جاتی رابطہ کار کی اہلیت اور اثر پذیری
٭……شراکت کی اثر پذیری اور اہلیت
٭……لیبارٹری کی درستگی، اثر پذیری، اور اہلیت
٭……عملے اور افرادی قوت کا استعمال، اطمینان، متعلقہ مسائل اور حل
٭……ایس ڈی جیز کی تعمیل اور ان کے حصول کے لئے رپورٹنگ
٭……ڈبلیو ایس ایس پی کام کا کوئی اور پہلو، جو اوپر درج نہیں کیا گیا اور جسے بی او ڈیز نے منظور کیا ہو۔

مانیٹرنگ اینڈ ایوالو ایشن

:رپورٹنگ
تمام امور، تعمیرات، قابل فراہمی، واقعات، حادثات وغیرہ کی اطلاع دینا ضروری ہے۔ ایم آئی ایس سیکشن قابل اطلاع امور کی ایک جامع فہرست بشمول مینجمنٹ ڈیش بورڈ تیار اور نصب کرے گا۔ آئی ایس آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ تمام امور، واقعات وحادثات، اقدامات کا متعلقہ ڈیٹا جمع کرنے، درجہ بندی اور محفوظ بنانے اور انہیں کمپنی بھر میں تمام استعمال کنندگان یا منصوبہ بندی عمل کے لئے مینجمنٹ ڈیش بورڈ، کارکردگی شماریات کے ذریعے دستیاب کرنے کا ذمہ دار ہے۔ ایم آئی ایس سیکشن بورڈ آف ڈائریکٹرز اور سی ای او کو مختلف قسم کا ڈیٹا، اعداد وشمار اور جائزے جب درکار ہوں، فراہم کرنے کا بھی ذمہ دار ہے۔

رپورٹنگ