ملازمین کو علاج معالجے میں درپیش مشکلات کے حل کے حوالے سے سی ای او یاسر علی خان کی صدارت میں اجلاس، جنرل منیجر ایچ آر ثاقب نواز، ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن کے وائس کمشنر وسیم احمد، سی بی اے یونین کے بلال احمد اور رحمٰن علی سمیت دیگر حکام کی شرکت کی۔ اجلاس میں ای ایس ایس آئی کے ذریعے ملازمین کو علاج میں درپیش مشکلات کا جائزہ لیا گیا اور ان کے ازالے کے لئے اقدامات تجویز کئے گئے، وسیم احمد نے مشکلات کے ازالے اور بہتری لانے کی یقین دہانی کرائی
ڈبلیو ایس ایس پی بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس چیئرمین ملک شہاب حسین کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔
صارفین کو معیاری اور صاف پانی کی فراہمی کے لئے ڈبلیو ایس ایس پی نے ریموٹ کوالٹی مانیٹرنگ سسٹم اور جدید ٹیسٹنگ فیسیلٹی نصب کر دی۔ اینوویٹیو سلوشنز اینڈ نیٹ ورکس ریسرچ کے ذیشان رفیق اور عادل شاہ نے سسٹم ڈبلیو ایس ایس پی کے چیف ایگزیکٹو یاسر علی خان کے حوالے کر دیا۔ جنرل منیجر آپریشنز محمد اعجاز، جنرل منیجر پلاننگ سید ضمیر الحسن، جنرل منیجر پراجیکٹس ڈاکٹر محبوب عالم اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سسٹم کے ذریعے کسی بھی وقت پانی کا معیار جانچا جاسکے گا۔ ماہرین نے سسٹم کے استعمال بارے میں ڈبلیو ایس ایس پی کے منیجرز واٹر سپلائی اور واٹر کوالٹی سٹاف کو تربیت بھی دی۔ یاسر علی خان نے سسٹم کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ صارفین کو صاف ومعیاری پانی کی فراہمی کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں روزانہ کی بنیاد پر ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں، سسٹم کی تنصیب سے پانی کا معیار مزید بہتر ہوگا۔ یہ سسٹم سنٹر فار انٹیلیجنٹ اینڈ نیٹ ورک ریسرچ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور اور ڈبلیو ایس ایس پی نے باہمی اشتراک سے تیار کیا ہے۔ یہ صارفین کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی ڈبلیو ایس ایس پی کی خدمات میں مزید بہتری لانے کی جانب اہم پیشرفت اور قدم ہے۔
سیکرٹری بلدیات ودیہی ترقی ظفر الاسلام کا ڈبلیو ایس ایس پی کا دورہ، چیف ایگزیکٹو آفیسر یاسر علی نے کمپنی کے آپریشنل، مالی و انتظامی امور، اب تک کی کامیابیوں اور مستقبل کے اقدامات بارے بریفنگ دی۔ سیکرٹری بلدیات نے ڈبلیو ایس ایس پی کی کارکردگی کو سراہا، کارکردگی میں مزید بہتری لانے، ریونیو میں اضافے اور مزید ماڈل سٹریٹس قائم کرنے کی ہدایت کی۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر یاسر علی خان کی صدارت میں مینجمنٹ حکام کا اجلاس، جنرل منیجر آپریشنز محمد اعجاز، جی ایم پراجیکٹس ڈاکٹر محبوب عالم، جی ایم پلاننگ سید ضمیر الحسن، منیجرز اور اسسٹنٹ منیجرز سالیڈ ویسٹ کی شرکت، اجلاس میں کچرے کی مؤثر مینجمنٹ، کچرے میں ری سائیکلنگ اشیاء کے استعمال، کچرا چننے والے افراد کو ریگولیٹ کرنے سمیت دیگر امور پر غور وخوض کیا گیا اور حکام کو مختلف ذمہ داریاں
چیف ایگزیکٹو آفیسر یاسر علی خان کی صدارت میں اجلاس، جی ایم ایچ آر ثاقب نواز، چیف فنانشل آفیسر حیدر علی اور دیگر حکام کی شرکت، اجلاس میں زون ای کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ زونل منیجر انوار الحق نے زون کی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔